جوابی کارروائی کیلئے جگہ کے تعین کا حق حاصل ہے، پاکستان کا بھارت کو پیغام
File Photoراولپنڈی : پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ جوابی کارروائی کیلئے پاکستان مرضی کے وقت اور جگہ کے تعین کا حق رکھتا ہے۔
پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، رابطے میں پاکستانی ڈی نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی ہے۔
بات چیت میں پاکستانی ڈی جی نے مسافر بس کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ بات چیت میں بھارت نے اپنی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے۔
پاکستان نے بھی بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو جوابی کارروائی کیلئے مرضی کا وقت اور جگہ کے تعین کا حق حاصل ہے۔ پہلے پاکستان نے شہادتوں پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
پاکستان نے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو چوبیس گھنٹے میں دوبارہ دفتر خارجہ طلب کیا تھااور ایل او سی پر فائرنگ اور شہادتوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔