ڈسکہ میں سلنڈرکی دکان میں آتشزدگی، معذور خاتون،بچی اورنوجوان جاں بحق

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2016 06:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈسکہ :ڈسکہ میں سلنڈرکی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، بھڑکتے شعلوں نے محلقہ مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا  حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود معذور خاتون، بچی اور نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر دکان میں گیس سلنڈر پھٹا تو دکان میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دکان کے اوپر رہائشی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق ،آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود 3افراد 32سالہ معذور خاتون لبنیٰ، 18سالہ شہباز اور 6سالہ بچی حمنی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاورں نے 4گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔