پاکستان کے پہلے 3ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا عمل مکمل
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ۔ بولی 20 کروڑ کی ابتدائی قیمت سے شروع ہو کر 4 ارب 91 کروڑ روپے تک پہنچ کر مکمل ہو گئی۔
گزشتہ روز 12 بجے شروع ہونے والی نیلامی کا عمل علی الصبح 4:30 بجے تک جاری رہا، ڈی ٹی ایچ لائسن کیلئے سب سے بڑی بولی میگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے 4 ارب 91 کروڑ روپے دی گئی ۔
پیمرا کے مطابق ،ایک لائسنس کی قیمت 4 ارب 89 کروڑ اسی لاکھ روپے ہو گی جبکہ کمپنیوں کو 3 اقساط میں ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پیمرا کی نیلامی کمیٹی کی زیر نگرانی 3 ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا عمل سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔