برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2016 07:52am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن 3روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے، وہ صدر،وزیراعظم اورمشیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پردفترخارجہ کے اعلی حکام اوربرطانوی ہائی کمیشن حکام نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی وزیرخارجہ کے شیڈیول میں  صدر ، وزیراعظم اورمشیرخارجہ سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین سے بھی ملیں گے ۔

 بورس جانسن کی جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال، پاک بھارت تناؤ، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاک برطانیہ قیدیوں کی حوالگی سمیت باہمی دل چسپی کے دیگرامورپرتبادلہ کیا جائے گا۔