اسلام آباد: جنرل راحیل شریف کی عشایئے میں شرکت

شائع 24 نومبر 2016 02:17pm
File  Photo File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے جانے والے عشایئے میں شرکت کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ہیں۔

 پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب وہ وزیراعظم ہاوس عشایئے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

 عشایئے میں جنرل راحیل شریف کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کو سراہا جائیگا۔ عشایئے کے موقعے پر وزیراعظم ہاوس کے حکام سمیت دیگر اہم بیوریکٹس اور فوج و سول حکام بھی موجود ہیں۔

پہلے آرمی چیف نے پشاور اور فاٹا کا الوداعی دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے قبائلی عمائدین سے بھی خطاب کیا تھا اور ان کی دہشت گردی کیخلاف کاوشوں کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے جنرل راحیل شریف اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کے بعد پاک فوج کے نئے سربراہ اپنی کمان سنبھالیں گے۔