بلاول بھٹو کا پارلیمانی سیاست حصہ لینے کا باضابطہ اعلان متوقع

شائع 24 نومبر 2016 05:14pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے رکن بنیں گے، بلاول بھٹو کی جانب سے ستائیس دسمبر کو پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کی سفارش پر بلاول بھٹو نے پارلیمانی سیاست کے آغاز کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو این اے  دوسو چار یا این اے  دوسو سات میں سے کسی ایک یا دونوں حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے جبکہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے رحیم یار خان سے اپنی آبائی سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر رکھی ہے۔

 پارٹی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے  کہ بلاول کا پارلیمانی سیاست میں آنا پارٹی کو مزید فعال کرنے میں مددگار ہوگی ۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے باقائدہ پارلیمانی سیاست میں آنے کا اعلان بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں متوقع ہے۔