مشترکہ مفادات کونسل اجلاس :15 مارچ سے مردم شماری کرانے کا فیصلہ

شائع 16 دسمبر 2016 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15 مارچ سے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

جمعے کو وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرحلہ وارمردم شماری تمام صوبوں میں بیک وقت شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ مردم شماری کےساتھ خانہ شماری بھی کی جائےگی۔ نیشنل سیکیورٹی فنڈ قائم کرنے کے معاملے کونیشنل فائنانس کمیشن کوبھیج دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں قومی جنگلات پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب کوپن بجلی پرخالص منافع دینے کی سمری بھی منظورکرلی گئی ہے۔