دورہ امریکا پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا،طارق فاطمی

شائع 16 دسمبر 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ انہیں دورہ امریکا پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملاہے ۔

طارق فاطمی نے اپنے دورے کے اختتام پر جمعے کو واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے واضح  کیا کہ ان کے امریکی دورے کے 2مقاصد تھے،پہلا موجودہ امریکی انتظامیہ سے تعلقات کا جائزہ لینا تھا،جبکہ دوسرا مقصد ٹرمپ انتظامیہ  سے روابط استوار کرنے تھے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس،سینیٹر جان مکین، امریکی تھنک ٹینکس،پالیسی سازوں اور بااثرشخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ وزیراعظم نوازشریف مستحکم اورمحفوظ پاکستان چاہتے ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دیں۔

انہوں نے  واضح کیا کہ پاکستان اپنے وسائل اورآپریشنل استعداد کو سامنے رکھتے ہوئےجنگ لڑے گا۔