بھارتی فوج کی ایل اوسی پر فائرنگ وگولہ باری،ایک شہری شہید

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2016 08:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرآباد:بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول  پر سیز فائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول وین کونشانہ بنایا ، فائرنگ اور گولہ باری میں ایک شہری جاں بحق اور4بچے زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق،بھارتی فوج نےکوٹلی آزادکشمیر کے  نکیال سیکٹرپرطلباء سے بھری اسکول وین کونشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکول وین موجود 4طلباء زخمی ہوئے۔

 زخمی ہونے والے بچوں میں ذوالقرنین ، عاصم ارشد ، سمیع الرحمان اورشبنم یوسف شامل ہیں۔

 پاک فوج نے فائرنگ اورگولہ باری کا بھرپورجواب دے رہی ہے اورمؤثراندازمیں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔