سانحہ اے پی ایس کےشہدا ءکاخون ہم پر قرض ہے، آرمی چیف

شائع 16 دسمبر 2016 08:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا ءکا خون ہم پر قرض ہے۔

جمعے کے روز آرمی پبلک اسکول میں سانحہ اے پی ایس شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید بچوں کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، مجھے ان کے درد کا اندازہ ہے، پاک فوج آپ کی حفاظت کی ضامن ہے، جلد ملک کو پر امن اور خوبصورت بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے پی ایس شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ جلد کردیا جائےگا۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ جن کے بہن،بھائی اور بیٹے شہید ہوئے ان اللہ صبر دے، انہوں اپنی تقریر کے آخر میں شہدا اے پی ایس زندہ آباد اور پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔