اے ٹی آر طیارہ کلیئر کرنے کی تردید

شائع 16 دسمبر 2016 01:17pm
File Photo File Photo

کراچی :سول ایوی ایشن  نے اے ٹی آر طیارہ کلیئر قرار دینے کی تردید کردی۔سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بھی اے ٹی آر طیارہ کلیئر نہیں کیا گیا۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق طیارے آپریٹ کرنے کیلئے انجن ساز کمپنی کی کلیئرنس لازمی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دوہزار گیارہ تک انجن بند ہونے کے چھ واقعات ہوئے ہیں اور یہ واقعات اے ٹی آر طیاروں میں دوران پرواز پیش آئے۔

سی اے اے ذرائع کا  کہنا تھا کہ  دوہزار سات اور دوہزار گیارہ کے درمیان انجن کی بندش کے بیس واقعات ہوئے۔ دوہزار سات سے اب تک نوے بار انجن اور پارٹس تبدیل کیے گئے۔ ترجمان پی آئی اے نے گزشتہ روز ایک اے ٹی آرطیارہ کلیئرقراردیاتھا۔

واضح رہے کہ سات دسمبر کو پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پینتالیس سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے تاحال واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔