سانحہ حویلیاں: میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا
فائل فوٹواسلام آباد:طیارہ حادثہ میں میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا،پی آئی اے کی پرواز سی ون تھرٹی 11 میتیں لے کر چترال روانہ ہوجائے گی۔
سانحہ حویلیاں میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے مزید11 افراد کی میتیں آج ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ آج تمام پاکستانی مسافروں کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 11 میتوں میں سے 6 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پمزانتظامیہ نے تمام میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا۔
لواحقین میتیں ایمبولینسزکے ذریعے لے کر نورخان ایئربیس پہنچ گئے ہیں،میتیں پی آئی اے کی پروازسی ون تھرٹی کے ذریعےچترال روانہ کی جائیں گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔