آج سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

شائع 17 دسمبر 2016 05:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:گیس فیلڈز سے پریشر میں کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی بند رہیں گے۔

 ایس ایس جی سی کے مطابق فلنگ اسٹیشنز اب48 گھنٹے بعد اتوار کی صبح کھولے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈز سے فراہمی میں اچانک کمی ہوگئی، جس باعث سسٹم میں پریشر کم ہوگیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کرتے ہوئے فلنگ اسٹیشنز کیلئے کل گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 فیصلے کے  تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

جبکہ جمعہ کو بھی معمول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے بند ہیں، اس طرح مزید شٹ ڈاؤن کے باعث اب فلنگ اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد یعنی اتوار کی صبح کھولے جائیں گے۔