بلوچستان: مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم،7 افراد جاں بحق
فائل فوٹوچاغی:بلوچستان کے علاقے چاغی میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 13سے زائد زخمی ہوگئے۔
چاغی میں آر سی ڈی شاہراہ پر گھٹ سٹ کے مقام پر تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
مرنے اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ٹریلر میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت بس سے مسافروں کو باہر نکالا۔زخمیوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔