کرنسی اسمگلنگ کیس:ایان علی کی 5 ماہ بعد پیشی
فائل فوٹوراولپنڈی:کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی پیشی اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج بروز(ہفتہ) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہونی تھی، گزشتہ پانچ سماعتوں پر ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے آج ماڈل گرل کی ہرصورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔
عدالتی حکم پر تقریباٍ ًپانچ ماہ بعد ماڈل گرل عدالت پیش ہوئی، تاہم فاضل جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ کی جا سکی اور ڈیوٹی جج شکیل احمد نے سماعت بغیر کارروائی 6اپریل تک ملتوی کر دی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔