سانحہ کوئٹہ: چوہدری نثارآج پریس کانفرنس کریں گے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار سانحہ کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔
کمیشن نے وفاقی وزیرداخلہ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور ترجمان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
سانحہ کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی 110 صفحات پر مشتمل رپورٹ اداروں کی کارکردگی سمیت صوبائی حکومت و وفاقی وزیرداخلہ ہدف تنقید بنائے گئے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف سے جمعے کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیالات کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔وزیرداخلہ آج کسی وقت پریس کانفرنس میں سارے معاملے پر روشنی ڈالیں گے۔
سپریم کورٹ میں کوئٹہ کیس کی سماعت کے موقع پر حکومت کی کوشش تھی کہ رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے تاہم عدالت عالیہ نے رپورٹ کو عوام کیلئے جاری کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔