پی پی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا
فائل فوٹوکراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کرے گی۔
اس کے علاوہ مشاورت کے دوران27 دسمبر سے پہلے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی وطن واپسی اور سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ بھی ہوگا۔
اجلاس میں سندھ کابینہ میں کچھ وزراء کی تبدیلی یا قلمدان کی تبدیلی کا فیصلہ بھی ہوگا،سندھ کی بیوروکریسی میں بھی اہم تبدیلیوں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔
سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوگی،جبکہ آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری تعلیم بنانے کی سفارش پربھی غور ہوگا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔