سپر ہائی وے:آئل ٹینکر حادثہ میں11 افراد جھلس کر زخمی
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں سپر ہائی وے پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
حادثے میں تیل لینے کیلئے جمع چار پولیس اہلکاروں سمیت11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد ٹینکر سے بہنے والا آئل جمع کر رہے تھے کہ آگ کی زد میں آگئے۔زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی سے 44 ہزارلیٹر پیٹرول اور ڈیزل لے کر روانہ ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔
جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے آگ بجھائی۔ڈی ایس پی موٹر وے کے مطابق آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔