روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، ممنون حسین
فائل فوٹوکراچی: کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کیڈٹس کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری پر انگلیاں اٹھانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کردیا کہ جو لوگ سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کا تاثر دے رہے ہیں، وہ جان لیں کہ روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی،جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔
صدر مملکت ممنون حسین تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،انہوں نے تقریب میں کیڈٹس کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
اپنے خطاب صدر مملکت کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اپنے والدین کا نام روشن کریں گے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ کچھ لوگوں کا تاثر ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کی گئی،یقین دلاتا ہوں کہ ایک انچ بھی سی پیک کا روٹ نہیں بدلا۔
تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اسناد تقسیم کیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو سمیت کرکٹرز اور دیگر افراد بھی شریک تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔