چوہدری نثار کا سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ کوچیلنج کرنے کا اعلان
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ کو ہر سطح پر چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ میں صرف پروفیشنلی نہیں ذاتی الزامات بھی لگائے گئے، عدالت کی عزت ہے تو اُس میں پیش ہونے والوں کی بھی عزت ہے۔
سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آگ بگولہ ہوگئے۔ یہاں تک کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے آغاز پر خود بتادیا کہ وہ آج جارحانہ موڈ میں ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ تو انصاف اور سکون فراہم کرنے کا مقام ہے، الزامات سے بہت دکھ ہوا، وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ عدالت ایسی چیز بالواسطہ طور پر سامنے لے آئے گی۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے جج کی عزت ہے تو اُن کے سامنے پیش ہونے والوں کی بھی ہے، وہ اپنی عزت کا دفاع ہر صورت کریں گے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ مقام انصاف ہے اسے اگر مقام تضحیک بنایا جائے تو یہ برداشت نہیں ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ میں ملزم کو مکمل صفائی کا موقع دیا جاتا ہےلیکن میرا موقف سنے بغیر الزامات لگا دیئے گئے۔
وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی معاملے کو جلد از جلد سنا جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔