بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر فانوس کا افتتاح
فائل فوٹوکراچی:صدرمملکت ممنون حسین نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم کےمزارپرچینی حکومت کے طرف سے تحفتاً دیئے گئے فانوس کا افتتاح کردیا ہے ۔
صدرمملکت ممنون حسین مزارقائد پہنچے توپاکستان نیوی کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔صدرنے مزارپرپھول رکھے اوربانی پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
صدرمملکت نے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے مزارقائد کیلئے پیش کیے گئے فانوس کاافتتاح کیا۔
صدرمملکت کا کہنا تھاکہ بانی پاکستان کے مقبرے کیلئے چین کی طرف سے دیاگیا فانوس 40 چینی ماہرین کی فنی کاوشوں کا عکاس اورپاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔
ایک سوکلوسے زائد وزنی فانوس میں 8 کلو سے زائد سونا جبکہ24 کلو فائن کرسٹل استعمال کیا گیا،جس کی تیاری پر20 کروڑروپے لاگت آئی ہے۔
صدرمملکت اوروزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے مزارقائد کیلئے خوبصورت اورمحبت بھرے تحفے پرعوامی جمہوریہ چین کے صدرکا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں چینی سفیرسن وی ڈونگ سینئروزیرنثارکھوڑواورمئیرکراچی وسیم اخترنے بھی شرکت کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔