جنہوں نے تعلیم پر پیسہ خرچ کیا وہ آج دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں:عمران خان
فائل فوٹولاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں قومیں سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بنتیں بلکہ انسانوں پر پیسہ لگانے سے بنتی ہیں۔
لاہور میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا جنہوں نے تعلیم پر پیسہ خرچ کیا وہ آج دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں، انسانوں پر سرمایہ کاری کی جائے تو قومیں وجود میں آتی ہیں مگر افسوس حکمران سڑکوں اور پلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا آج بھی 2.5 کروڑ بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔60 کی دہائی میں پاکستان اور سنگا پور ایک جیسے تھے مگر آج سنگا پور بہت آگے نکل گیا اور پاکستان میں اورنج ٹرین کو ترقی کا پہیہ قرار دیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا ، خطرات سے ڈرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ والدین تعلیم میں جتنی دلچسپی لیں گے بچے اتنی ہی ترقی کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔