وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر بلاول بھٹو کا رد عمل

شائع 18 دسمبر 2016 10:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کو بچہ پارٹی کہنے پر ٹوئٹرپرردعمل ظاہرکردیا۔

سانحہ سول اسپتال کی کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے وزیر داخلہ چوہدری نثار تنقید کی زد میں تھے۔ پیپلز پارٹی تو اس سے پہلے سے ہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرپانے پر وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگ رہی تھی۔

آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکافی سرگرم رہے۔ بلاول نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد کے بیان پربھرپورردعمل دیااور کہا ہاں میں بچہ ہوں، ہاں میں بے نظیربھٹوکا بچہ ہوں۔مجھ سے ڈرکررہو۔

بلاول نے ایک اورٹوئٹ بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔