زرداری تئیس دسمبر کو ملک واپس آئینگے، بلاول

شائع 18 دسمبر 2016 01:20pm
File Photo File Photo

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سابق صدرآصف علی زرداری کی تیئس دسمبرکو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ آصف زرداری کا وطن واپسی پرکراچی میں تاریخی استقبال کیا جائے گا اورہم دونوں اپوزیشن جماعتوں سے ملکرنوازشریف کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائیں گے۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی  بیک ڈورڈپلومیسی یاکسی شہزادے کی مداخلت کا نتیجہ نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ ڈاکٹرعاصم وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی سیاسی قید میں ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلاکرآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،ان کا کہناتھاکہ حکومت مخالف تحریک میں آصف زرداری کا کرداراہم ہوگا۔