مولانا فضل الرحمان فوجی عدالتوں میں توسیع کے خلاف
فائل فوٹوچار سدہ:جمیعت علمائے اسلام –ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں انصاف پر مبنی نہیں اور وہ ان عدالتوں کو توسعی دینے کے حق میں نہیں ہیں۔
پیر کو چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر وہ سپریم کورٹ میں دفاع کریں گے، جس کے بعد انکوائری رپورٹ پر اپوزیشن کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے استعفیٰ طلب کرنا عجیب ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آئے دن غلط فیصلے کرتی ہے،ان کی سیاست کا سر اور پیر معلوم نہیں، جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے نقصان اٹھارہے ہیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔