معاشی ترقی کیلئے بجلی کی قلت کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی منصوبوں پر ہونے والے اجلاس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے بجلی کی قلت کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے بجلی پیدا کرنے کے جاری منصوبوں اور ان کی تکمیل کے اہداف پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں پرپیش رفت کی نگرانی وہ خود کریں گے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیاکہ مارچ 2018تک قومی گرڈ میں تقریبا دس ہزار میگاواٹ نئی بجلی پیداوار شامل ہوجائے گی۔
بجلی ترسیل کا نظام 2017ء کے آخر تک اپ گریڈ ہوجائے گا ، اس سے ملک کے 90 فیصد علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی ترسیل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
طویل مدتی پروگرام کے تحت سال 2022ء تک ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت تیس ہزارمیگاواٹ ہوجائے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔