رحمان بھولا کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ
فائل فوٹوکراچی: کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران رحمان بھولا کی انٹیروگیشن رپورٹ جمع کرائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، رحمان بھولا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بھولا کے حوالے سے بتایا گیا کہ حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگا تھا اور اسی نے فیکٹری کو آگ لگانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے ایم کیوایم کے مفرورملزم حماد صدیقی کے ایک بارپھرریڈ وارنٹ بھی جاری کردیے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔