ملک میں پولیو مہم کا آغاز
File Photoلاہور: ملک بھر میں رواں سال کی آخری پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے۔ پنجاب میں سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ایک کروڑچوراسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جبکہ خیبرپختونخوا اورفاٹا میں چھیاسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف ہے۔
ملک بھرمیں انسداد پولیومہم کا آغازہوگیا ہے،پنجاب میں سہ روزہ مہم کے دوران ایک کروڑچوراسی لاکھ بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے پنجاب میں سینتیس ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں مہم میں فرائض انجام دیں گی۔
خیبرپختونخوا اور فاٹا میں چارروزہ مہم کے دوران مجموعی طورپرچھیاسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزاربچوں کو انسداد پولیواوروٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے۔ خیبرپختونخوا میں بیس ہزارجبکہ فاٹا میں چارہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا میں فوجی و نیم فوجی دستے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
بلوچستان کے تیس اضلاع میں چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔