لیہ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد ہلاک
فائل فوٹولیہ: پنجاب کے ضلع لیہ میں دومسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔
لیہ میں ملتان -میانوالی روڈ پر فتح پور کے قریب نجی کمپنی کی دو مسافر بسیں رکشہ کو بچاتی ہوئی آپس میں ٹکراگئیں۔
حادثےکے نیتجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور جبکہ چھ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں مسافر بسوں میں تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔