کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا ایل او سی کا دورہ
File Photoراولپنڈی : کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پربھمبر سیکٹر کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقات میں اُنکے جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بھمبر سیکٹر میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کیلئے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، مقامی کمانڈرز نے کور کمانڈرراولپنڈی کو کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال اوردفاعی اُمور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات میں فورسز کے بلند حوصلے اورپیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔