اسلام آباد: ہوٹل میں آگ لگنے سے خاتون ہلاک، متعدد زخمی
فائل فوٹواسلام آباد: اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
جمعرات کی صبح مری روڈ پر واقع نجی ہوٹل کے ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم ابھی تک اس دعوی کے شواہد نہیں ملے۔
آگ لگنے کے بعد تمام افراد کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ کمرہ نمبر 119 میں ایک خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔
واقعے میں کچھ لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے۔
پانچ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ جھلسنے والا ایک شخص زیرعلاج ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والی خاتون کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی رہائشی تھیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔