لاہور: ینگ ڈاکٹروں کا زخمی شہری پر تشدد
فائل فوٹولاہور:لاہور کے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے زخمی شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
ذرائع کے مطابق، جنرل اسپتال لاہور میں توقیر نامی شہری کو علاج کروانا مہنگا پڑ گیا۔
موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے پر علاج کیلئے اسپتال کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پہنچ کر مرہم پٹی اور جلد علاج کیلئے اصرار کیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے علاج کے بجائے اس پر تشدد شروع کردیا۔
واقع کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار پہلے تو قریب کھڑے تماشہ دیکھتے رہے اور جب مریض کی اچھی خاصی دھلائی ہو گئی تو معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے شہری کو رکشہ میں روانہ کردیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔