کراچی :عمران خان نے کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا
File Photoکراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم کینسراسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،کینسر کے مرض میں مبتلا بچے ولید نے سنگ بنیاد رکھا ۔جس کے بعد اب ملک میں اس نوعیت کے تین اسپتال قائم ہوچکے ہیں۔
اس موقعے پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ملک کو فلاحی ریاست بناناہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنا سہل نہیں۔ اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر اتنا دشوار ہوگا۔
عمران خان نے کراچی کے عوام کا بھی اسپتال کیلئے فنڈز دینے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں پچھتر فیصد مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی تحریک انصاف کی تقریب میں بدنظمی ہوئی ، پی ٹی آئی چیف عمران خان کراچی میں دفتر کا افتتاح کرنے کیلئے گئے تاہم اس دوران کارکنان کے جانب سے دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس کے بعد چیئرمین عمران خان پارٹی دفتر کا افتتاح کیے بغیر چلے گئے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔