آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15-7-2017

شائع 15 جولائ 2017 04:31am

1454360642-horoscope

حمل

آج کا دن اپنی زندگی کی بہتری کیلئے کئی نئے معاہدات کرنے کے علاوہ مختلف شراکتی منصوبوں کا آغاز کرنے اور نئی سرمایہ کاری کرنے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔

ثور

آپ کی سوچ کے مطابق کسی بئے کاروبار کا آغاز ہو سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو بے شمار فوائد اور کامیابیا حاصل ہوں گی۔ صحت بہتر ہونے کے باوجود آرام کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

جوزا

سماجی معاملات میں آپ کیلئے کئی خوشخبریاں ہوں گی۔ محبت کے بارے میں اہم فیصلہ کریں اور شادی کے معاملے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں۔

سرطان

دن کی شروعات سے مالی مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ دوپہر کے بعد وسائل کو مجتمع کرکے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسد

تجربہ کار انسان سے ملاقات کا اندیشہ ہے جو اپنی کاروباری ترقی اور کامیابی کے راز آُ کو بتانے کی کوشش کرے گا۔ اپنا جذبہ اور لگن قائم رکھیں، کامیابی حاصل ہوگی۔

سنبلہ

مصروفیات کے باعث طے شدہ شیڈول پر کام کرنا مشکل ہوگا۔ کسی کاروباری یا پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے سفر کی تیاری کے امکان ہیں۔ اس لئے تازہ دم رہنے کی کوشش کریں۔

میزان

پہلے سے جاری منصوبوں کی تمیل کیلئے پر عزم ہوں گے جبکہ اپنی امیدوں کے بارے میں دوسروں سے بہت سی باتیں معلوم کرنے میں کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی وجہ سے منزلیں آسان ہوں گی۔

عقرب

گھریلو مسائل کو حل کرنے کے موقع حاصل ہوں گے۔ نیا گھر خریدنے اور نئی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ کر سکتے ہیں۔ کسی قریبی عزیزہ کے اتفاق نہ کرنے کو خاطر میں نہ لائیں۔

قوس

پیشہ ورانہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مصروف رہ سکیں گے لیکن آپ کے ساتھی اس سے خوش نہیں ہوں گے۔سینئیر فرد سرزنش کرنے کی کوشش کرےگا اس لئے بحث و تکرار سے گریز کریں۔

جدی

اپنے گھریلو، کاروباری اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو منزل تک پہنچا سکیں گے۔ دوسروں کا اتباع کرنے کے بجائے اپنے حقیقی خیالات کو بروئے کار لانا ہوگا۔

دلو

اپنے اندر جنم لینے والے بہترین اور تعمیری تخیلات کی بدولت آگے بڑھنے یا کسی قسم کے عملی اقدامات کرنے کی کوشش ضرور کریں۔ اپنے پیاروں کی متعلقہ موضوع پر مشاورت  فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

حوت

ہر یکام میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ مشکلات پر قابو پانے کیلئے دوست احباب کا تعاون حاصل کیجئے۔ قیاس آرائیوں کا راستہ روکئے۔ اس طرح آپ خود خود کو پریشانی سے بچا سکیں گے۔