کیا آپ بھی فیس بک سے ہیں پریشان
فائل فوٹوپہلے سنتے تھے کے ٹی وی کم دیکھو آنکھیں کمزور ہوجائیں گی، کیا معلوم تھا کے انٹرنیٹ کے آنے کے بعد اس نصحیت کی قدر کم ہوجائے گی ۔
انٹرنیٹ کی ایجاد نے دنیا کو ایک نیا موڑ دیا کسی کے لئے رحمت ہے تو کسی کے لئے زحمت ۔
میل جول میں کمی ،فزیکل ایکٹیوٹی تقریبا ختم، یاداشت میں کمی ،حافظہ تو بس۔
ان تمام نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھیں تو انٹرنیٹ کے فوائد بھی ہیں۔
انٹرنیٹ کی ایک اہم ایجاد فیس بک بھی ہے جس نے بہت سے معاملات میں آسانی پیدا کردی ہے ۔ ہم دور بیٹھے دوستوں اور رشتہ داروں سے جُڑ سکتے ہیں، بات کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے دنیا کو واقعی ایک گلوبل ولیج بنا دیا ہے۔ لیکن اس کے چند نقصانات بھی ہیں۔
کم عمر بچے پڑھائی کو وقت دینے کے بجائے زیادہ وقت فیس بک کو دیتے ہیں۔ نوجوان فیس بک پر نام نہاد عاشقی کے جن کے زیر اثر آچکے ہیں۔ جبکہ بزرگوں کو فیس بک سرے سے سمجھ ہی نہیں آتی۔ فیس بک کا استعمال اچھے اور تخلیقی کاموں کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کا زیادہ تر استعمال وقت کے ضیاع پر مبنی مواد کی نشریات اور تفریح کیلئے کیا جاتا ہے۔
کیا آپ بھی اتفاق کرتے ہیں۔۔؟

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔