کیا آپ کا پاسورڈ محفوظ ہے؟
فائل فوٹوایک ڈیٹا ماہر نے لوگوں کی آن لائن سیکیورٹی کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے 30کروڑ 60لاکھ ہیک کیے گئے پاس ورڈریلیز کردیئے۔
کوئی بھی شخص اپنی ذاتی معلومات جو داؤ پر لگ سکتی تھی، نئی ویب سائٹ 'ہیو آئی بین پونڈ'پر جا کر چیک کرسکتے ہیں۔
لفظ پونڈ غیر رسمی طور پر کسی کو بے وقوف بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سیکیورٹی ایکسپرٹ ٹرائے ہنٹ، جو آسٹریلیا کے مقامی ہیں، نے ایک ایسی چیز ریلیز کی ہے جس سے آپ یہ دیکھ سکیں گے کہ اگر آپ کا پاسورڈ بھی ان پاس ورڈ میں میں سے ایک ہے جو ہیک کیے گئے تھے جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے۔
پاسورڈ کی یہ فہرست 5.3جی بی کی ایک ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فائل میں پڑھی جاسکتی ہے۔یا صارفین اپنا پاسورڈ اس لنک پر ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
ہنٹ نے درجنوں ڈیٹا خلاف ورزیوں کی لسٹ مرتب کی ہے۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔