اب چشمے فون چارج کیا کریں گے
Daily mailجرمن محققین نے ایسا دھوپ کا چشمہ بنایا ہے جس میں لینسز پر نیم شفاف رنگین سولر سیلز لگائے گئے ہیں جو فون ریچارج کرسکتے ہیں۔
سولر سیلز، مائیکرو پروسیسر اور دو ڈسپلیز کو الیکٹرک پاور پہنچاتے ہیں اور یہ گلاسز پہنچائی گئی اس الیکٹرک پاور میں سے کچھ توانائی فون ریچارج کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل کی دیگر ایپلیکیشن کی راہ ہموار کرسکے گی، جیسے کہ آرگینک سولر سیلز کھڑکیوں میں لگاناوغیرہ ۔
آرگینک سولر سیلز جو سورج کی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے بجلی بناتےہیں، شفاف اور وزن میں ہلکے ہونے کی وجہ سے منفر ہوتےہیں اور مختلف ساخت اور رنگوں میں بنائے جاسکتےہیں۔
ان کا استعمال وسیع دائرے پر کیا جاسکتا ہے جواستعمال روایتی سیلیکون سولر سیلز کانہیں ہو سکتا، جو زیادہ بھاری اور سخت ہوتے ہیں۔
کارلس رُوہے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے یہ گلاسز ایک کیس اسٹڈی کے مظاہرے کیلئے بنائے تھے کہ آرگینک سولر سیلز کیسے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔