آپ کے اسمارٹ فون کی دشمن ایپس کونسی ہیں؟
فائل فوٹوایک نئی رپورٹ میں آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کیلئے بدترین ایپس کے نام بتادیئے گئے ہیں۔
تاہم مشہور و معروف اور فیچرز سے بھرپور ایپس بشمول فیس بک، نیٹ فلکس، واٹس ایپ اور گوگل میپس ، اس فہرست کا حصہ ہیں۔
آوسٹ کی جانب سے مرتب کی گئی اس رپورٹ میں ان بدترین ایپس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو تمام ڈیٹا ٹریفک کھاجاتی ہیں اور کُل کارکردگی کو گِرا دیتی ہیں۔
آپ ان میں سے کچھ ایپس جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے ڈیلیٹ کر کے اپنے فون کی بیٹری لائف کو بہتر کرسکتے ہیں۔
مثال کےطور پرآپ فیس بک ، ایپ کے کے بجائے اپنے ویب براؤزر پر استعمال کرسکتےہیں۔ اگرچہ اس کیلئے آپ کو میسنجرکھولے رکھنا ہوگا۔
گوگل ڈاکس، کُل کارکردگی کو متاثر کرنے والی بدترین ایپس میں سے ایک، کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ معقول انتخاب ہوسکتی ہے۔
تاہم کچھ ایپس ڈیلیٹ نہیں جاسکتیں۔ایسی صورت میں آوسٹ نوٹیفیکیشن کو محدود کرنے اور بیک گراؤنڈ فیچرز کو کم کرنے ، انٹرولز ا ور لوکیشن ڈیٹا یوزج کو ری فریش کرنےکی تجویز دیتا ہے۔
ان ایپس کو دو فہرست میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک وہ جو خود بخود کُھل جاتی ہیں اور دوسری وہ جو آپ خود کھولتے ہیں۔
وہ 10بدترین ایپس جو بیٹری لائف برباد کردیتی ہیں ، جو فون کے آن ہوتے ہی خود چل جاتی ہیں یہ ہیں
- Samsung AllShare
- Samsung Security Policy Updates
- Beaming Service for Samsung
- ChatON Voice & Video Chat
- Google Maps
- WhatsApp Messenger
- AppLock
- DU Battery Saver
وہ10بدترین ایپس جو صارف خود چلاتا ہے، یہ ہیں
- Samsung WatchON
- Samsung Video Editor
- Netflix
- Spotify Music
- Snapchat
- Clean Master
- LINE: Free Calls & Messages
- Microsoft Outlook
- BBC News
- ES File Explorer File Manager
وہ 10 بدترین ایپس جو خود چلتی ہیں اور کُل کارکردگی خراب کردیتی ہیں ، یہ ہیں
- Samsung AllShare
- ChatON Voice & Video Chat
- Samsung Push Service
- Google TalkBack
- Google Play Music
- Google Maps
- Google Play Newsstand
- Google Plus
- ChatON
- Google Hangouts
اوروہ 10 بدترین ایپس جو صارف خودچلاتے ہیں اور کُل کارکردگی خراب کردیتی ہیں ، یہ ہیں
- Samsung WatchON
- Google Docs
- Samsung Media Hub
- SHAREit
- Samsung Video Editor
- Google Text-to-Speech
- Clean Master
- LINE: Free Calls & Messages
- Adobe Acrobat Reader
Independentبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔