آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 اگست 2017

شائع 10 اگست 2017 04:53am

Today1

حمل(Arise)

آج آپ اپنے اندر جنم لینے والے خوف اور وہم کو دور ہٹا کر ہی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اور اس کے بعد ہی خود کو پرسکون اور پراعتماد محسوس کریں گے۔آج اپنے کاروباری سفر کے بارے میں بے بنیاد اندیشوں کا شکار نہ بنیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ کا پورا دن اپنے لئے بہتر مواقع کے حصول میں تگ و دو کرتے ہوئے گزر سکتا ہے۔ ایسے میں نئے مواقعوں کے ساتھ ساتھ موجودہ مواقع کو توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔ جبکہ اپنے خوابوں کی عملی تعبیر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ اپنے پہلے سے شروع کردہ معاملات کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے اس کے علاوہ آج آپ اپنے دوست اور احباب کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرکے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو بہت سے مسائل کو حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے اور ان معاملات میں آپ کو اپنے پیاروں کا ساتھ بھی حاصل رہے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو بہت اہم اور لازمی فیصلوں کو حتمی شکل دینی ہوگی۔

اسد (Leo)

آج آپ نے جن معاملات کے بارے میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا انہی کے بارے میں آپ کا دل برا ہوسکتا ہے۔ تاہم اپنے صبر و تحمل اور نظم و ضبط کی وجہ سے کامیابی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو اپنے اخراجات کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ کی گھریلو اور کاروباری کامیابیوں کا دن ہے اور اس میں آپ کو معقول رقم کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ اور اسی کی مدد سے آپ اپنے پیاروں کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہتر بناکر مستقبل کی منصوبہ بندی کرسکیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ اپنی ذاتی زندگی میں بہتر تبدیلیاں لانے کے علاوہ اپنی پیار و محبت بھری  زندگی کو بھی بہتر بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص کے ساتھ ممکن ہوگی جو مستقبل میں آپ کا کاروباری شراکت دار بھی ہو سکتا ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ساترے اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ آج اپنے کاروبار میں متوقع کامیابیاں نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اپنا حوصلہ بالکل بھی نہیں ہارنا چاہیئے کیونکہ آج کا دن کاروباری سرگرمیوں کے لئے مناسب یس موافق ثابت نہ ہوگا۔

قوس (Sagittarius)

آج چاہے آپ کو کتنے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے لیکن اپنے صبر کو بے چینی اور پریشانی میں مبتلا نہ ہونے دیں۔ آج آپ اپنی جذباتی کیفیات کو معمول پر لانے کے لئے کسی قیمتی چیز کی خریداری میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو کوئی بھی غیر متعلقہ معاملہ اپنے شیڈول میں قطعا شامل نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس کی وجہ سے سب کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو اپنے مالی معاملات کی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کے حصول میں جدوجہد کا آغاز بھی کردینا چاہیئے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج اپنی وجدانی کیفیات کو قابو رکھنے اور اپنی پیار بھری زندگی میں تبدیلیاں لانے کے بہترین مواقع میسر نہ آسکیں گے جبکہ اسکے برعکس آپ کے عزائم بہت ہی بلند ہوں گے۔ آج آپ اپنے معمولات میں سے وقت نکال کر اپنے دوست احباب کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو اپنی گھریلو اور کاروباری سرگرمیوں میں کامیابیاں میسر آسکیں گی جبکہ آپ دونوں شعبوں میں توازن پیدا کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کو اپنے ہی کسی بزرگ فرد کی جانب سے کچھ قابل عمل تجاویز موصول ہوسکیں گی۔