اکیانوے برس کی عمر میں ڈگری حاصل کرنیوالی تھائی خاتون

شائع 16 اگست 2017 02:17pm
AP AP

تھائی لینڈمیں91 سالہ خاتون نے 10برس سے زیادہ عرصہ پڑھنے کے بعد اپنی کالج ڈگری مکمل کرلی۔

خاتون  نے اپنا ڈملوما ملک کے بادشاہ سےحاصل کیا۔

پبلک ٹیلی ویژن براڈ کاسٹر تھائی پی بی ایس کے مطابق کملان جناکُل کو   بدھ کے روز ایک گورنمنٹ کالج نےہیومن  اینڈ فیملی ڈیویلپمنٹ  میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری سے نوازا۔

کملان جنا کُل کا کہناتھا کہ 'اگر ہم مطالعہ نہیں کریں گے،پڑھیں  گے نہیں یا جانیں گے نہیں،  تو ہم بات کرنے کے

قابل نہیں ہوسکیں گیں۔'

خاتون نے ڈپلوماتھائی لینڈ  کے بادشاہ ماہا واجیرہ لونگ کورن،جو گزشتہ برس ہی بادشاہ بنے ہیں،کے  ہاتھوں سے

حاصل کیا۔

تھائی لینڈ کی پبلک یونیورسٹیوں میں ڈپلوما روایتی طور پر شاہی خاندان  کے ممبران کے ہاتھوں سے دیا جاتا ہے۔

کملان کا کہنا تھا کہ 'مجھے خوشی ہے  کہ بادشاہ نے بے حد مہربانی دِکھائی اور مجھے عزت بخشی۔'

کملان اپنے گھر والوں کے ساتھ  گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلئے پھایاؤ صوبے(جو بینکاک سے 725

کلومیٹرشمال پر واقع ہے) جہاں ان گا  گھرہے،  سےسفر کر کے آئیں۔

AP بشکریہ