لیموں قدیم رومی اشرافیہ کیلئے مرتبے کی علامت تھے: تحقیق
فائل فوٹومحققین نے معلوم کیا ہے کہ سٹرنز اور لیموں قدیم رومی حاکم اشرافیہ کیلئے مرتبے کی علامات تھے۔
آج کل بحیرہ روم کے علاقوں میں سٹرس کے باغات عام ہیں لیکن سٹرس پھل بحیرہ روم کے آبائی نہیں، بلکہ یہ جنوبی ایشیا سے وہاں آئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق شروع کے لیموں کی پہلی باقیات رومی دور میں حضرت عیسیٰ کے وقت کے قریب قرب ملتی ہے۔
سٹرن( موٹے چھلکے کا بڑا خوشبودار پھل)علاج کی خصوصیات،علامتی استعمال، خوشگوار مہک اور نایاب ہونے کی وجہ سے قیمتی چیز سمجھا جاتا تھااور اس کے پھیلاؤ میں معاشرتی مرتبہ مددگار ہوا۔
تِل ابیب یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق قدیم روم میں سٹرس کی تجارت کی ارتقاء کی بنیاد رکھتی ہے۔
یہ تحقیق قدیم تحاریر، آرٹ، آرٹی فیکٹس اور آرکیو بوٹنیکل باقیات جس میں بیج اور دیگر پھل کی باقیات شامل ہیں،پر مبنی تھی۔
پہلی صدی عیسوی تک قیدیم رومیوں کو دستیاب سٹرس انتہائی مہنگے اور نایاب سٹرنز اور لیموں ہوتے تھے۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔