آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 گست 2017
حمل(Arise)
آج آپ کو ایسا لگے گا جیسے ایک لمبے عرصے بعد آپ کو کامیابی کی نوید سنائی دی ہے جس سے آپ کو خوشیوں بھرے خزانے میسر آسکیں گے اس کامیابی کا تعلق نہ صرف آپ کے کاروباری معاملات بلکہ آپ کے پیار محبت کے جذبات سے بھی ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج آپ اپنے بہترین وقت سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے کام نہ لیں اور اس کے بعد اپنے عزائم کو بھی مستحکم کرتے ہوئے اپنی منزل کے حصول کے لئے کوششیں کرکے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں سے مشاورت کرکے ہی اپنے عملی منصوبوں کو منزل تک پہنچا سکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ جوش و جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مالی معاملات کے حل میں پیش رفت کر سکیں گے جبکہ مشاورت کرکے ہی اپنے نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کی کوشش کرنا بھی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ آج اپنے پیار و محبت کے معاملات کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے کاروباری، ذاتی یا پیشہ وارانہ معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئےآپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کے باعث آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج کسی دوست کی بیماری میں اس کی مدد کرکے اپنا حق بھی ادا کریں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ نئے منصوبے شروع کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے جبکہ آپ کو اپنے اخراجات پر قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ آج خود کو کسی بھی بحث و مباحثے میں شامل نہ کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ بہت ہی زیادہ جوشیلے ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد پراعتماد بھی ہوں گے اور دوسروں سے بات چیت میں بھی ان پر حاوی ہوں گے جبکہ مؤثر گفتگو کی وجہ سے کامیابیاں بھی مل سکیں گی۔ آج اپنے دوستوں سے دل کی بات کرنا فائدہ مند ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ اپنے بے حد مصروف شیڈول کے باعث بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے لاتعلقی کے جذبات بھی حاوی ہوسکتے ہیں لیکن اپنے افسران سے اس بات کو چھپائیں اور اپنے کسی بھی کام میں جذباتی یا جوشیلے ہونے کی کوشش نہ کریں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو اپنی کمزور مالی حالت ہونے کے باوجود کاروبار میں معمول سے زائد کامیابیاں مل سکیں گی جبکہ آپ کی مالی حالت میں بھی نمایاں پیش رفت ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کے اعتماد میں بھی بے حد اضافہ ہوسکے گا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنے کسی سینیئر کی جانب سے کاروباری شراکت داری کی پیشکش آسکتی ہے جو آپ کے مالی حالات کو بہتر بنانے میں اکسیر ثابت ہوگی۔ آج آپ کو کاروباری اور سماجی معاملات میں اپنے ستاروں کی بھرپور مدد حاصل ہوگی۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کا اعتماد اور جوش و جذبہ آپ کو کامیابیوں کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ اپنے مالی معاملات کو اپنے قوت بازو سے حل کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اپنے مفروضوں کے صحار سے باہر نکلنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستارے خاصا مثبت اثر رکھتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہہ رہی ہے کہ آج آپ کو اپنے جذباتی تعلقات کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات میں بھی کامیابیاں مل سکیں گی جبکہ اپنے کاروباری منصوبوں کی وجہ سے خاصی معقول رقم کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے معاملات ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بھر پور مواقع میسر آسکیں گے جبکہ اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات کو نمٹانے میں ستاروں کی مدد حاصل ہوگی۔ لیکن آج آپ کو اپنے ہر معاملے میں اپنے شریک حیات کو اہمیت دینا ضروری ہوگی۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔