آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 اگست 2017
حمل(Arise)
آج اپنے مالی معاملات اور کاروباری زندگی کے مقاصد حاصل کر نے کے بارے میں کسی بھی تاخیر کی صورت میں پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ اپنے مقاصد کے بے حد قریب ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے دن کا زیادہ تر حصہ دوستوں کے ساتھ گزار سکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوسکیں گے اور آپ کے ساتھی بھی آپ کی حمایت پر تیار ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سے امور آپ پر حاوی ہونے کی کوشش بھی کریں گے مگر سب سے ضروری مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔
جوزا (Gemini)
آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ خود کو اندرونی خوف سے باہر نکالنے کی کوشش کر سکیں گے جبکہ چند اہم افراد آپ کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے منصوبے اور فرائض کی ادائیگی انتہائی مہارت سے سرانجام دینی ہوگی۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کو نہ صرف اپنے پرانے دوستوں کی کاروباری ترقی کے بارے میں بہترین مشاورت سے کام لینا ہوگا بلکہ اپنے لئے بھی کاروباری کی راہ ہموار کرنی ہوگی اور اس کے لئے بہترین مواقع تلاش کرتے وقت خود کو ذہنی الجھاؤ کا شکار بنانے والی عادتوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ضرور کرنا ہوگا۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ بتا رہی ہے کہ آج آپ کے آئیڈیاز بہت ہی خوب رہیں گے۔ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کے منفی اثرات سے خود کو دور رکھ کر ہی مستقبل میں اپنی زندگی کو مطمئن اور آرام دہ بنا سکیں گے۔ آج آپ کی دوستی کسی خوبصورت فرد سے بھی شروع ہوسکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے لئے بہترین مواقع پیدا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں جبکہ سامنے آنے والے مواقع آپ کو مجبور کرسکتے ہیں کہ آپ اپنے سارے کاموں کو چھوڑ کر اپنے پیاروں کے ہمراہ ہلہ گلہ میں مصروف ہوجائیں مگر آپ کی مالی حالت کا دباؤ پریشانی پیدا کرسکتا ہے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے دوستوں کی جانب سے کسی شراکت داری میں شرکت کی پیشکش مل سکتی ہے لیکن اسے سوچے سمجھے بغیر قبول کرنے کی کوشش بالکل نہ کریں کیونکہ آپ کی موجودہ شراکت داری بہتر رہے گی۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے کچھ اچھی صورتحال بیان نہیں کررہے جس کی وجہ سے آج آپ کے راستے میں بہت سی مشکلات آسکتی ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کو اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ دوسروں کی باتوں کو بہت ہی توجہ سے سنیں اور بہت واضح الفاظ میں بات کریں کیونکہ آج ایک چھوٹی سی غلطی آپ کے لئے بڑی غلط فہمی پیدا کرسکتی ہے۔ ویسے بھی یہ مناسب وقت ہے کہ دوسروں سے مدد اور حمایت جی بھر کر سمیٹی جائے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کا بہت ساری نئی اور مختلف قسم کی ذمے داریوں سے واسطہ پڑے گا اور اگر آپ بہتر سمجھیں تو اپنے فرائض کی پابندی دل جمعی سے کریں اور کسی بھی صورت شکوہ یا طنز میں وقت ضائع نہ کریں۔
دلو (Aquarius)
آج کچھ عرصہ قبل کئے گئے اقدامات سامنے آنے سے آپ اپنے مستقبل کے بارے میں اپنی زندگی کو مطمئن اور آرام دہ بنانے کی منصوبہ بندی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی دوستی کسی خوبصورت فرد سے بھی شروع ہوسکتی ہے اور آپ کے سامنے بہت سے بہترین مواقع بھی موجود ہوسکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں کنفیوژن پیدا ہونے کی وجہ سے حالات کو سمجھنا مشکل ہوگا جبکہ اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کی کوشش میں نقصان ہوگا۔ اسی لئے آج آپ خود کو کاروباری سرگرمیوں سے دور رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پریشانیوں سے بچ سکیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔