بارش کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی کا موسم ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوگی جو کہ کل شام تک جاری رہے گی۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے احتیاطی تدابیربتائی گئی ہیں جن پر عمل کرنے سے بارش کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔
طوفان اور بارش کے باعث سڑکوں کی حالت خراب ہوتی ہے اسی لئے گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتیں، اور آہستہ ڈرائیونگ کریں۔*
گری ہوئی بجلی کی تاروں سے دور رہیں اورانہیں ہرگز نہ چھوئیں۔*
ساحل سمندر کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے اپنے سازوسامان کو بالائی حصے پر محفوظ کریں۔*
بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب پانی کے جوہڑ سے دور رہیں۔*
اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکل کو کھمبوں کے نیچے پارک مت کریں۔*
درختوں ، سائن بورڈز اور کھمبوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔*

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔