کیا آپ آئی فون 7 کا پاسکوڈتوڑنا چاہتے ہیں؟

شائع 22 اگست 2017 04:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایپل بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی وجہ سے بے حد مشہور ہے لیکن اس سب کے باوجود یہ سیکیورٹی خلاف ورزیوں سے محفوظ نہیں۔

مشہور  یوٹیوب چینل'ایوری تھنگ ایپل پرو 'کا  سامنا ایک ایسی ہیکنگ ڈیوائس سے ہوا ہے  جس کی مدد سے کسی بھی آئی فون 7کے پاس کوڈ کو   توڑ اجاسکتا  ہے۔

یہ ڈیوائس ایک کمپیکٹ سائز کی ہے جس میں تین یو ایس بی پورٹس ہیں۔ جس کی مدد سے تین ڈیوائسز کے پاس کوڈز بیک وقت توڑے جاسکتے ہیں۔

چینل کا کہنا ہے کہ ڈیوائس بنانے والوں نے آئی فون کے ڈیٹا ریکوری میں خامی کو استعمال کیا ہے۔

یوٹیوبر کے مطابق ڈیوائس سے تمام آئی فون 7 اور 7پلس ماڈلز کو خطرہ ہے جن میں آئی اوایس ورژن 10.3.3اور 11 بِیٹا کے درمیان ہے۔

یعنی کہ اگر آپ کا فون پُرانے ورژن کے آئی او ایس پر چل رہا ہے تو حملہ آور کو پاس کوڈ توڑنے کیلئے آئی او ایس 10.3.3 فرم ویئر آپ کے فون میں لانا پڑے گا۔

یہ ڈیوائس آپ کا فون ہیک کرنے میں کچھ دن  لے سکتی ہے کیوں کہ اس کا انحصار آپ کے پاس کوڈ کی پیچیدگی پر ہے۔

آپ اس ویڈیو میں یہ سب دیکھ سکتے ہیں

ایوری تھنگ ایپل پرو نے ماضی میں آئی اور ایس اور آئی فون کی متعدد خرابیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

اچھی  بات یہ ہے کہ ایپل نے نشاندہی ہونے والے مسائل کو ہمیشہ فوراً سے پیش تر ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔لہٰذا ممکن ہے کوپرٹینو میں موجود سیکیورٹی انجنیئرز پہلے سے ہی اس مسئلے کو حل کرنے میں لگے ہوں۔

The Next Web بشکریہ