کیا آپ کو بھی پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ہے؟
-The Odyssey Onlineساڑھے سات ہزار اسکولوں میں کی جانی والی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ تمباکو نوشی میں ملوث طالبعلم دورانِ تعلیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام رہتے ہیں۔
تمباکو منشیات کی دنیا میں داخل ہونے کا ددروازہ سمجھا جاتا ہے جو خطرناک ڈرگز کی جانب مائل کرتا ہے۔ یہ چاہے سگریٹ میں استعمال ہو، پان میں یا پھر گٹکے میں۔
تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ٹی ایس جے سوریا نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ تحقیق اسکول جانے والے نوجوانوں کو لاحق نفسیاتی خطرات اور پریشانیوں کو جاننے کیلئے کی ہے۔
تحقیق میں ثابت ہوا کہ تمباکو نوشی کرنے والے 76.3 فیصد طالب علم کسی نہ کسی مضمون میں لازمی ناکام ہوتے ہیں۔
یہ تحقیق بھارتی شہر بنگلورو کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس اور دی نیشنل ہیلتھ مشن کیرالہ، ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر، گورنمنٹ آف کیرالہ کے اشتراک سے کی گئی ہے، جبکہ اس کی اشاعت انڈین جرنل آف میڈیکل ریسرچ میں ہوئی ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔