آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 ستمبر 2017

شائع 18 ستمبر 2017 05:03am

Today1

حمل(Arise)

آج نہ صرف آپ کے مقاصد ہی بہت اعلٰی ہونگے بلکہ آپ کے ذہن میں نظم و ضبط کا مناسب استعمال بھی شامل ہوگا اور شاید انہی کی وجہ سے ہی دوسروں کا مذاق اڑانے کا موقع بھی مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو حالات کی وجہ سے بالکل دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو کسی بھی قسم کی جذباتی گفتگو کرنے سے پرہیز کے علاوہ اپنی توجہ کو بھٹکنے سے بچانا بھی لازمی ہوگا جبکہ حالات اور واقعات کا تجزیہ کرکے ہی آپ اگے بڑھنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ غیر قانونی کام میں بھی نہیں پڑنا چاہیئے۔

جوزا (Gemini)

آج کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے بنیادی حقائق جان لینے کی صلاحیت آپ میں بدرجہ اتم موجود ہوگی۔ آج آپ کو ممکنہ طور پر کسی کی وجہ سے بہت اہم معلومات حاصل ہوسکیں گی جس سے آپ جذباتی ہوسکتے ہیں لیکن اصل بات جس پر آپ کو توجہ دینی ہوگی کہ معلومات ٹھیک ہیں بھی یا نہیں؟

سرطان (Cancer)

آج آپ ظاہری طور پر تو بہت زیادہ جذباتی اور متسس نظر آئیں گے مگر بغور تجزیہ کرنے سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ امن و سکون کے متلاشی ہیں اور حد سے بڑھی ہوئی بے چینی کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور جو بھی کچھ قدرت کی جانب سے وقوع پزیر ہورہا ہے اس میں خود کو پرسکون رکھتے ہوئے ایک لچکدار شخصیت بنانا چاہ رہے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تعلیم دے رہے ہیں کہ آج کسی بھی کام کا آغاز کرنے سے قبل اس کے انجام کے بارے میں بالکل بھی نہ سوچیں بلکہ اپنے امور کی انجام دہی اس وقت کریں جس وقت حالات بہتر ہوں۔ اس کے علاوہ خود کو افسران بالا سے دور رکھیں اور بجا آوری میں کوئی کمی نہ رہنے دیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کسی بھی پیار کرنے والے کے لئے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے وہ خود کو ہر معاملے سے بیگانہ بنانے سے گریزاں ہوگا اور ذاتی جذبات کے منہ زور طوفان میں بھی آپ اسے تخت فراہم کرسکیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کی گھنٹی بجا رہے ہیں کہ آپ کا ستارہ ھاکم مشتری اپنی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ میں ذہنی الجھاؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس میں حیرانی والا کوئی عنصر پوشیدہ نہ ہوگا اسی لئے کسی بھی معاملے میں بالکل بھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو اپنے محبوب کا ساتھ دیتے ہوئے خود کو کسی بھی غیر قانونی معاملے میں ملوث کرنے سے بالکل پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ کئی ایک افراد جو آپ پر بھروسہ کرتے ہیں وہ اپنے منصوبے بروئے کار لاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے جذبات کو سمجھتے ہوئے منصوبوں کی جانچ پڑتال کریں۔

قوس (Sagittarius)

آج کسی بھی کام کی انجام دہی سے قبل اس کے لئے مناسب وقت کو ضرور مدنظر رکھیں اور اس بات کو بھی یاد رکھیں کہ ہر بات کو دوسروں سے شیئر کرنا اس قدر اہم نہیں ہوتا کہ دوسروں کو کے سامنے ہر بات کھول کر خود کو ننگا کر لیا جائے کیونکہ فاصلہ ہر حال میں ضروری ہوتا ہے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کے بارے مین اس قدر جذباتی اور ہیجان انگیز احساسات کا شکار ہوسکتا ہے کہ جیسے کہ آپ صرف اسی کے لئے بنائے گئے ہو لیکن اس جذباتیت کا اثر اگر آپ کے اقدامات میں بھی نظر آنے شروع ہوگیا تو معاملات میں ناکامی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ بناء مقصد ہی اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آپ حقیقت کو تسلیم کرنے سے بھی گریزاں ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو کچھ آپ کے ذہن میں ہے اس کا اظہار شاید آپ کو بہتر نہیں لگ رہا مگر یہ سب کچھ کرنا کسی بھی محبت کرنے والے کے لئے ٹھیک نہ ہوگا۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کے علاوہ فرائض کی بجا آوری میں سستی سے بچنا ہوگا علاوہ ازیں اپنے ماضی کی طرف جھانکنے یا سفر کرنے کی بجائے اپنے تابناک مستقبل کی طرف دیکھنا اور اپنے آنے والے دنوں کو روشن بنانا بہت ہی ضروری ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔