آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 ستمبر 2017

شائع 19 ستمبر 2017 05:09am

Today1

حمل(Arise)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ بہت ہی زیادہ ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کا رابطہ زمینی حقائق سے کٹ کر رہ جائے گا جبکہ آپ کے کئی اہم کام بھی آپ کی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے التواء کا شکار ہوجائیں گے۔

ثور(Taurus)

آج آپ بہت زیادہ حساسیت کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کو کسی سے بھی بات کرنا اچھا نہیں لگے گا۔ ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کردیں۔ اس کے علاوہ آج کا دن صرف جذباتی رشتوں کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو نئی ذمے داریوں کو قبول کرنے سے اجتناب برتنا ہوگا کیونکہ انہیں نبھانا آپ کے بس کی بات نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کرکے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ نادیدہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ آپ کے قابو میں نہ ہوں گی۔ اس کے علاوہ اگر آج آپ نے اپنے غصے یا طیش کو قابو میں نہ رکھا تو آپ کا جھگڑا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے بھی ہوسکتا ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ بتا رہی ہے کہ آج آپ اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل کرنے اور اس کے مطابق اپنے معاملات کو طے کرنے میں ناکام رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کے غصے اور طیش میں فراوانی آسکتی ہے۔ ایسے حالات میں اپنی ضد اور اناء سے کام نہ لیں اور نہ ہی کسی قسم کے خطرات مول لیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ بتا رہی ہے کہ آپ صبح سے ہی کنفیوژن اور خیالات میں الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے جس کی وجہ سے آپ جذباتی اور پرجوش اقدامات کرکے اسے متوازن کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کہیں سیر و تفریح کے لئے جانے کا منصوبہ بھی بنا سکتے ہیں۔

میزان (Libra)

آج آپ کو سب سے زیادہ احتیاط اپنے کاروباری پارٹنر سے بات چیت کرتے وقت کرنی ہوگی۔ اس وقت اہم بات آپ کے الفاظ کی ادائیگی اور لہجہ ہوگا جس کی وجہ سے کسی بھی طرح کی غلط فہمی جنم لے سکتی ہے اسی لئے اپنے لفظوں کا چناؤ بہت احتیاط سے کریں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو عملی کاموں میں ملنے والی ممکنہ فضیلت اور عزت کی وجہ سے آپ کے سینئر بھی آپ کی صلاحیتوں کے حاسد ہوسکتے ہیں۔ اس وقت آپ کو مزید ترقی ملنے یا بیرون ملک جانے کے بارے میں اہم معلومات اور مکمل تعاون کا حصول خواب کی باتیں ہی لگے گا۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو خود پر قابو رکھنا بے حد مشکل امر ہوگا۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کے دوسروں کے ساتھ باہمی سماجی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو بالکل خلاف توقع اپنے کسی رشتے دار یا قریبی فرد کی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بحال نہ ہوسکے گا اس کے علاوہ آپ کو اپنے مستقبل کے لئے نئے منصوبے بنانے اور طے شدہ منصوبوں کو بھی حتمی شکل دینے میں بھی ناکامی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ اپنے تمام عملی امور کی راہ میں پیدا ہونے والی انجانی رکاوٹوں کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکیں گے جبکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار میں بھی سرخرو ہونا ممکن نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آپ کے پیار محبت کے معاملات میں غلط فہمی پیدا ہوگی اور مشکلات بڑھ جائیں گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ بہت ہی پرجوش طریقے سے اپنے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرینگے اور اس کے ساتھ کئی ایک مالی منصوبوں کا آغاز کرنے کی بھی کوشش کریں گے لیکن اس میں کچھ نادیدہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔