آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 ستمبر2017

شائع 20 ستمبر 2017 05:03am

Today1

حمل(Arise)

آج آپ دن آپ کے لئے کسی بھی قسم کی نئی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگا جبکہ ساتھ ہی ساتھ آپ کو بے چینی سے بھی نجات مل سکے گی۔ اس کے علاوہ مستقبل کے بارے میں بھی بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ خود کو کسی بھی قسم کی محاذ آرائی یا مقابلہ بازی پر مبنی سرگرمیوں سے دور رکھیں کیونکہ ایسے امور میں کامیابی مشکل ہی مل سکتی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کا عملی طور پر مستعد اور متحرک نہ ہونا ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے لئے خود کو تنقیدی نقطہ نظر سے پرکھنا ہی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے اور یہی وجہ آپ کی کامیابی کی بنیاد بھی بن سکتی ہے جبکہ آپ کے لئے اپنے آئیڈیاز کو بھی واضح کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے ذہنی الجھاؤ کے شکار سے بھی نجات دلا دیں گے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کی مزاجی کیفیات بہت ہی بہتر رہیں گی جبکہ آپ کو ضدی پن اور اناء پرستی سے بچنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے خدشات اور اندیشوں کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں کیونکہ امکان غالب ہے کہ آپ حقیقت پسندی سے کام لے کر اپنے معاملات آگے بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج اپنے مالی شعبے کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کہیں سے آپ کو رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ مالی مشکلات سے بچ سکیں گے۔اس کے علاوہ اپنے قریبی رشتے دار کی جانب سے بھرپور امداد اور تعاون کی وجہ سے اپنے مستقبل کو رشن بنا سکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اچانک یا غیر متوقع طور پر کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اس میں پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہوگا جنہیں آپ باآسانی اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ آج کسی بھی حالت میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر کوئی وعدہ نہ کریں۔

میزان (Libra)

آج آپ کو کسی سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملے تو اسے بلا جبجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی رابط کو مزید مضبوط بنالیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن آپ کو اس بارے میں نہیں سوچنا چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بیان کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے ذاتی آرام و سکون کے لئے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی قسم کے تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی قریبی شخص آپ کے منصوبوں میں دخل اندازی کرکے آپ کا موڈ خراب کر سکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاپ کا اچھا وقت ہے اور اس سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو صبح ہی کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے اور اگر آپ کو کہیں سے رقم وصول ہوجائے تو سمجھیں یہی سب سے اچھی خبر تھی۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے پراعتماد لہجے اور کارکردگی کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد یا کاروباری شراکت دار آپ کے ساتھ کچھ نئے امور پر تبادلہ خیال بھی کرسکیں گے اور اس کے عملی طور پر بھی کچھ نئے معاملات کا آغاز کرنا چاہیں گے۔

دلو (Aquarius)

پچھلے کچھ عرصے سے اپنے حالات اور واقعات سے لاتعلق رہنے کے باوجود آج آپ کے پیار محبت کے معاملات مزید پروان چڑھ سکیں گے جبکہ امکان غالب ہے کہ آپ کسی کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں گھائل ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ اس نظر کا شکار ہوکر اپنے ہوش و حواس بھی کھو سکتے ہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی راہ میں سب سے زیادہ مشکلات مالی شعبے میں پیش آسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی سخت خراب ہوسکتا ہے لیکن ان سب معاملات کے باوجود آپ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے معاملے میں بہت زیادہ متحرک اور بہترین کارکردگی کے حامل ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔