دولہا کا مہمانوں سے بھاری رقم کا مطالبہ
ڈربی شائر کے نوکرڈاؤن کاٹجزایک دولہا نے اپنے مہمانوں سے اپنی شادی میں آنے پر رقم کی ادائیگی کا کہہ دیا ہے۔
بین فرینا کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی شادی اس بنا پر دوستوں اور رشتے داروں کو چھٹیوں کی طرح بیچ دی ہے کیوں کہ شادی میں جانے کیلئے لوگ ہمیشہ بڑی رقم خرچ کر تے ہیں۔
بین ،جون 2018میں کلیئر مورن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور انہوں نے اپنے مہمانوں سے اس تقریب کو یادگار بنانے کیلئے شراکت ڈالنے کا کہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 60 مہمانوں میں150پاؤنڈز ہر مہمان ادا کرےگا، جس میں ڈربی شائر کے نوکرڈاؤن کاٹجز ہوٹل میں تین راتوں کا قیام شامل ہوگا۔
بین فرینا کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے یونان میں ایک دوست کی شادی میں 1700پاؤنڈز سے زیادہ کی رقم خرچ کی تھی۔
Independent بشکریہ
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔